روس کے تھرمل اسٹیشن میں دھماکہ،23 مزدور زخمی ،6 کی حالت نازک

بتایا گیا ہے کہ  نکالے جانے والے مزدوروں میں سے 15 کے جسم جل چکے ہیں جنہیں زہریلی گیس  تنفس کرنے کی وجہ سے  اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے

2111934
روس  کے تھرمل اسٹیشن میں دھماکہ،23 مزدور زخمی ،6 کی حالت نازک

  روس  سے  وابستہ جمہوریہ توو میں ایک تھرمل اسٹیشن  میں دھماکہ ہوا جس میں23 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ تووا میں واقع شاگونار قصبے  کے  تھرمل اسٹیشن کے  بوائلنگ  روم میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 49 منٹ پر شدید دھماکہ ہوا ۔

 اس دھماکے کے بعد  بوائلنگ روم کی عمارت میں آگ لگ گئی جس پر وہاں موجود مزدوروں کو  ریسکیو ٹیموں نے باہر نکالا ۔

بتایا گیا ہے کہ  نکالے جانے والے مزدوروں میں سے 15 کے جسم جل چکے ہیں جنہیں زہریلی گیس  تنفس کرنے کی وجہ سے  اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے ۔

 اس دھماکے میں  معمولی زخمی ہونے والے 8 مزدوروں کو بر وقت طبی امداد دینے کےلیے فارغ کر دیا گیا ہے۔

 ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکہ  اسٹیشن  کے کوئلے کے گودام میں میتھین گیس کے اخراج کے نتیجے میں ہوا تھا۔

 دھماکے کے بعد  قصبے کی 62 عمارتوں اور 216 مکانوں کو ہیٹنگ کی سہولت منقطع ہو گئی ۔

 



متعللقہ خبریں