انگلش چینل سے برطانیہ جانے کی کوشش میں ہونے والی کشتی غرقاب

شتی ڈوبنے کے نتیجے میں ایک 7 سالہ بچی  کی موت ہو گئی اور اس کے 3 بہن بھائی، حاملہ ماں اور والد کو دنکرک کے اسپتال  میں زیر علاج لے لیا گیا

2110417
انگلش چینل سے برطانیہ جانے کی کوشش میں ہونے والی کشتی غرقاب

فرانس کے شمال میں انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والی ایک چھوٹی کشتی الٹنے سے 7 سالہ بچی جان بحق ہو گئی۔

فرانسیسی مقامی حکام کی بنیاد پر بی بی سی کی خبر کے مطابق چھوٹی کشتی جس میں 16 تارکین وطن سوار تھے، فرانس کے شہر دنکرک کے ساحل سے چند کلومیٹر دور ڈوغرقاب ہو گئی۔

شمالی  دفتر گورنر  کا کہنا ہے کہ کشتی پر  گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

بتایا  گیا  ہے کہ کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ایک 7 سالہ بچی  کی موت ہو گئی اور اس کے 3 بہن بھائی، حاملہ ماں اور والد کو دنکرک کے اسپتال  میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

برطانیہ کے ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال 2 ہزار سے زائد تارکین وطن نے برطانیہ کا رخ کیا۔ گزشتہ سال تقریباً 30 ہزار تارکین وطن فرانس سے انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے تھے۔



متعللقہ خبریں