روس کے صدر پوتن صدارتی انتخابات کے بعد ہی ترکیہ کا دورہ کریں گے: ترجمان دمتری پیسکوف
دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں پیسکوف نے نشاندہی کی کہ پوتن اور صدر رجب طیب ایردوان دونوں ہی کا شیڈول بڑا مصروف ہے
2107628
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ روس میں 15تا17 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات تک صدر ولادیمیر پوتن ترکیہ کا دورہ نہیں کریں گے۔
تاہم ان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں ۔
دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں پیسکوف نے نشاندہی کی کہ پوتن اور صدر رجب طیب ایردوان دونوں ہی کا شیڈول بڑا مصروف ہے۔
پیسکوف نے کہا کہ یہ دورہ انتخابات (15-17 مارچ) تک نہیں ہو گا کیونکہ انتخابات تک پوتن کا شیڈول بڑا مصروف ہے اور صدر ایردوان بھی بہت مصروف ہیں۔
تاہم اعلیٰ سطحی رابطوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ رابطے دونوں رہنماؤں کے شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔
متعللقہ خبریں
یورپی یونین: منجمد روسی اثاثوں کی آمدنی یوکرین کے دفاع میں استعمال کی جائے گی
روسی اثاثوں کی آمدنی کو یوکرین کی بحالی و دفاع کے کاموں میں استعمال کیا جائے گا: یورپی یونین