انگلینڈ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں

ہماری پابندیاں پوتن کو ان مالیاتی وسائل سے محروم کر دیں گی جن کی انہیں جنگ جاری رکھنے کے لئے اشد ضرورت ہے: وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون

2106329
انگلینڈ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں

انگلینڈ نے روس کے اہم ذرائع آمدنی کو ہدف بنانے والے نئے پابندی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلینڈ وزارت خارجہ نے روس۔یوکرین جنگ  کا دوسرا سال مکمل ہونے سے 2 روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم روس پرنئی پابندیاں لگا رہے ہیں۔ یہ پابندیاں 50 سے زائد افراد اور تنظیموں کا احاطہ کرتی ہیں اور انگلینڈ کے یوکرین کے ساتھ غیر متزلزل تعاون کا اظہار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پیکیج ، راکٹ فائر سسٹموں اور دھماکہ خیز ایمونیشن کے فراہم کنندگان پر دباو ڈالے گا، روس کے اہم ذرائع آمدنی  کو ہدف بنائے گا، دھاتوں، ہیروں اور انرجی کی تجارت کو محدود  کر کے مالیاتی تعاون کو ہر حوالے سے منقطع کر دے گا۔

بیان کے مطابق انگلینڈ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی اقتصادی دباو، مالی تعاون کے خاتمے اور نتیجتاً روس کے اس غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مفہوم رکھتا ہے۔ ہماری پابندیاں پوتن کو ان مالیاتی وسائل سے محروم کر دیں گی جن کی انہیں جنگ جاری رکھنے کے لئے اشد ضرورت ہے"۔



متعللقہ خبریں