جی سیون سربراہی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد،روس۔یوکرین جنگی صورتحال پر غور

امریکہ،جرمنی،کینیڈا ،فرانس ،اٹلی،برطانیہ اور جاپان پر مشتمل جی سیون ممالک کےسربراہان  روس ۔یوکرین  جنگ کے دو سال مکمل ہونے پرویڈیو کانفرنس میں یکجا ہونگے

2105252
جی سیون سربراہی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد،روس۔یوکرین جنگی صورتحال پر غور

امریکہ،جرمنی،کینیڈا ،فرانس ،اٹلی،برطانیہ اور جاپان پر مشتمل جی سیون ممالک کےسربراہان  روس ۔یوکرین  جنگ کے دو سال مکمل ہونے پرویڈیو کانفرنس میں یکجا ہونگے۔

 اطالوی وزارت عظمی کے مطابق، سربراہان   اٹلی کی عبوری صدارت کے  پہلے اجلاس کے دوران  روس۔یوکرین جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر  صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

 اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کی صدارت میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کی بھی شرکت متوقع ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ  اٹلی کی عبوری صدارت میں سربراہی اجلاس  13 تا 15 جون کے درمیان  جنوب مشرقی علاقے پوگلیا  میں ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں