اسرائیل دو ریاستی حل تک حماس کو شکست نہیں دے سکتا، یورپی یونین

جوزپ بوریل نے جرمنی میں منعقدہ 60 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ایک پینل میں شرکت کی

2104262
اسرائیل دو ریاستی حل تک حماس کو شکست نہیں دے سکتا، یورپی یونین

یورپی یونین  کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت تک جنگ سے حماس کو شکست نہیں دے سکتا جب تک فلسطینی عوام کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی مستقبل کا منصوبہ پیش نہیں کیا جاتا۔

جوزپ بوریل نے جرمنی میں منعقدہ 60 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ایک پینل میں شرکت کی۔

اسرائیل-فلسطین تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے بوریل نے کہا، "اگر ہم اس مسئلے پر جغرافیائی سیاسی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں یوکرین کے معاملے کی طرح زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ تاہم، میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں مختلف نقطہ نظر ہیں اور بہت سے۔ رکن ممالک اپنا  اپنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔"

بوریل نے کہا کہ فلسطینی عوام کے مستقبل کے لیے واضح سمت کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو گا، اور تنازع کا حل فوجی نہیں ہے:حماس ایک نظریہ  ہے اور کسی بھی نظریے کو  ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اسے محض کسی بہتر نظریے کے ساتھ ہی مات دی جا سکتی ہے۔ یقیناً اس کا متبادل اسرائیل کی تباہی نہیں ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی امن سے رہیں۔ یہ صرف عسکری  کارروائیوں  سے نہیں ہو سکتا۔"

بوریل نے مغربی کنارے کی صورتحال کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا  وہاں کی پیش رفت "دو ریاستی حل کی راہ میں اصل رکاوٹ"  ہے۔"مغربی کنارے  میں حالات میں کشیدگی آ رہی ہے ہم کسی  بڑے دھماکے کے دہانے پر ہو سکتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں