یوکرین: ہمارا ہدف نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہے

ہمارا ہدف نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس کے حقدار ہیں: صدر ولادی میر زلنسکی

2103831
یوکرین: ہمارا ہدف نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہے

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس کے حقدار ہیں۔

یوکرین صدارتی دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق زلنسکی نے جرمنی میں منعقدہ 60 ویں میونخ  کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ" دونیتسک کے علاقے آودیئیفکا  سے یوکرینی فوجی یونٹوں کا انخلاء منطقی اور منصفانہ ہے کیونکہ یہ اقدام ضروری اسلحے کی فراہمی تک یوکرینی شہریوں کی جانوں کے تحفظ کا ضامن ہو گا۔ آودیئیفکا کی یوکرینی یونٹوں کو محاصرے سے بچانے کے لئے دیگر سرحدوں کی طرف کھینچ لیا گیا ہے"۔

زلنسکی نے ناکافی اسلحے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "یوکرین کو توپ اور لانگ بیرل اسلحے کی ضرورت ہے اور اس معاملے میں ہم اپنے اتحادیوں سے مدد کے منتظر ہیں"۔

یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے زلنسکی نے کہا ہے کہ "ہمارا ہدف نیٹو کا رکن بننا ہے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم اس رکنیت کے حقدار ہیں۔ یوکرین کو اتحاد سے قریب کرنے کے لئے ہم سے جو بھی بن پڑا ہم کریں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یوکرین کو نیٹو رکنیت  کی دعوت ایک متفّقہ  فیصلہ ہے اور ابھی تمام سربراہان نے اس کی حمایت نہیں کی۔ نتیجتاً  ہم اس معاملے میں کوششیں جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں