"اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام" روس نے 18 برطانویوں پر پابندی لگا دی

روس کا کہنا ہے کہ برطانیہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سمیت یوکرین کو مسلسل دو سال سے اسلحہ فراہم کر رہا ہےجس کی بنا پر 18 برطانوی شہریوں کا ملک میں داخلہ بند کیا جا رہا ہے

2101332
"اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام" روس نے 18 برطانویوں پر پابندی لگا دی

روس نے  فوجی حکام سمیت 18 برطانوی شہریوں کا ملک میں داخلہ  بند کر دیا ہے۔

 روسی امور خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں  کہا ہے کہ  برطانیہ روس کے  اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے  سمیت دو سال سے  سے مسلسل یوکرین کو اسلحہ دے رہا ہے۔

 اس صورتحال کے پیش نظر ہماری حکومت  نے 18 برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ  کیا ہے جن کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

 اس فہرست میں  برطانیہ کے فوجی و سیاسی عہدے داروں سمیت  یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی انسٹیٹیوٹس کے ارکان بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں