روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ

اب تک روس کی قید سے 3 ہزار 135 یوکرینی باشندوں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے

2100224
روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان نئے قیدیوں کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر، 100 فوجیوں کو دو طرفہ طور پر رہا کر دیا گیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر قیدیوں کے تبادلے  کے حوالے سے  اطلاع دی ہے۔کہ "ہمارے 100 فوجی وطن واپس آگئے ہیں۔ اب تک روس کی قید سے 3 ہزار 135 یوکرینی باشندوں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔"

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔  اور مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 100 روسی فوجیوں کو کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول  علاقوں سے واپس لے لیا گیا  ہے۔

"اس کے بدلے میں یوکرین کی مسلح افواج کے 100 فوجیوں کو  لوٹایا  گیا ہے۔ روسی فوجیوں کو وزارت سے منسلک مرکزِصحت میں علاج کے لیے طیاروں کے ذریعے دارالحکومت ماسکو پہنچایا جائے گا۔ رہائی پانے والے فوجیوں کو طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جاتی ہے۔متحدہ عرب امارات نے روسی فوجیوں کی رہائی کے عمل میں انسانی بنیادوں پر ثالثی کا کردار ادا کیا۔"



متعللقہ خبریں