فرانس، پیرس کے وریلوے اسٹیشن پر چاقو حملہ

چاقو بردار کے حملے سے پیرس کے سب سے بڑے اور  پر ہجوم  ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی

2097041
فرانس، پیرس کے وریلوے اسٹیشن پر چاقو حملہ

 

فرانسیسی  دارالحکومت پیرس میں ریلوے اسٹیشن پرچاقو حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ملکی میڈیا کے مطابق  پیرس کے لیون ریلوے اسٹیشن پر آج صبح 8 بجے کے قریب چاقو بردار نے  حملہ کر دیا۔

پولیس نے 32 سالہ  حم آور شخص کو گرفتار کرلیا   ہے۔ چاقو بردار کے حملے سے پیرس کے سب سے بڑے اور  پر ہجوم  ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاقو بردار حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ چاقو حملے میں زخمی تین افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں