یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو 50 ارب یورو کی امداد کا عندیہ

"روس کی طرف سے یوکرین کے محاذ پر یورپ کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں روس کے اتحادی شمالی کوریا کے توپ کے  گولے اور بیلسٹک میزائل بھی  شامل ہو گئے  ہیں۔ "

2096572
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو 50 ارب یورو کی امداد کا عندیہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  کا کہنا ہے کہ یورپی یونین  کا ان کے ملک کو 50 بلین یورو کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ ان کا ملک اور یورپ پاوّں پر کھڑا رہے گا۔

بیلجیئن  دارالحکومت برسلز میں گزشتہ روز منعقدہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کرنے والے ولادیمیر زیلنسکی نے 50 بلین یور کے یوکرین کی امداد کے فیصلے پر رہنماؤں کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا، ’’یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ یوکرین اور یورپ  اپنے پاوّں پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ "یہ بہت اہم ہے کہ یہ فیصلہ 27 رکن ممالک نے متفقہ طور پر لیا ہے۔

زیلنسکی نے یورپ پر مکمل بھروسے  اور اس کے فیصلوں  کے با اثر ہونے  کا مظاہرہ کرنے  کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ:"روس کی طرف سے یوکرین کے محاذ پر یورپ کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں روس کے اتحادی شمالی کوریا کے توپ کے  گولے اور بیلسٹک میزائل بھی  شامل ہو گئے  ہیں۔  جو کہ  ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تخریب کاری کرنے والے ایران کے شہد  ڈراوّنز  کے علاوہ ہمارے شہروں کو  نشانہ بنا رہے ۔ "انٹیلی جنس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ روس  شمالی کوریا سے 10 لاکھ توپ   کے گولے خریدے گا۔"

 یوکرین کے لیے 10 لاکھ توپ خانے کے گولے فراہم کرنے کے یورپ کے منصوبے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے زیلنسکی نے  یورپی رہنماؤں کو یاد دلایا کہ اس پر عمل درآمد میں تاخیر ہوئی ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یورپی امن فنڈ کے  دائرہ کار میں  4 سال کے لیے 5 بلین یورو کے سرمائے کے حامل  یوکرین امدادی فنڈ کے قیام کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں