یورپی یونین: ایسپائڈس مشن 19 فروری تک فرائض شروع کر دے گا

ایسپائڈس مشن کا ہدف بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کا تحفظ کرنا ہے۔ یہ ایک دفاعی مشن ہو گا: جوزف بوریل

2096220
یورپی یونین: ایسپائڈس مشن 19 فروری تک فرائض شروع کر دے گا

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی 'جوزف بوریل' نے کہا ہے کہ ایران نواز یمنی حوثیوں کے حملوں کے خلاف یورپی یونین کا جدوجہد مشن 19 فروری تک فرائض کا آغاز کر دے گا۔

بوریل نے ،یورپی یونین وزرائے دفاع کے ساتھ مذاکرات کے بعد ،  پریس کانفرنس میں 'ایسپائڈس' نامی یورپی یونین مشن کے بارے  میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  "ایسپائڈس مشن کا ہدف بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کا تحفظ کرنا ہے۔ یہ ایک دفاعی مشن ہو گا۔ تمام یورپی یونین ممالک مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔ مشن کوئی حملہ نہیں کرے گا اور مشن میں بحری بیڑے اور طیاروں کا استعمال کیا جائے گا"۔

جوزف بوریل نے کہا ہے کہ" ہمارا ہدف زیادہ سے زیادہ 19 فروری تک تیاریاں مکمل کر کے ایسپائڈس  کو شروع کرنا ہے۔ امید ہے اور یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔ یورپی یونین ممالک اس معاملے میں نہایت پُر عزم ہیں"۔



متعللقہ خبریں