روس: واشنگٹن کی جواب دہی کا وقت آ گیا ہے

واشنگٹن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور یہ چیز صورتحال کو حل کی بجائے کشیدگی کی طرف لے جا رہی ہے: ماریا زاہرووا

2096163
روس: واشنگٹن کی جواب دہی کا وقت آ گیا ہے

روس نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے خوفناک جرائم کاحساب دینا چاہیے۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہرووا نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں حالاتِ حاضرہ سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے اردن۔شام سرحد  پر واقع امریکی بیس پر 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق سوال کے جواب میں زاہرووا نے صدر بائڈن کے اس بیان کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے جس میں انہوں نے ان حملوں کا جواب دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میرے خیال میں بائڈن  اپنا جملہ ختم نہیں کر سکے۔ واشنگٹن انتظامیہ کو، انسانوں کے سامنے، اپنے سرزد کردہ جرائم کا حساب دینا چاہیے۔ بائڈن متعدد ممالک اور اقوام کے خلاف ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو خوفناک جُرم شمار ہوتے ہیں اور غیر قانونی ہیں لیکن نجانے کیا وجہ ہے کہ وہ قانون کے سامنے ان اقدامات کا جواب نہیں دے رہے"۔

ماریا زاہرووا نے کہا ہے کہ "واشنگٹن کی جواب دہی کا وقت آ گیا ہے لیکن واشنگٹن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور یہ چیز صورتحال کو حل کی بجائے کشیدگی کی طرف لے جا رہی ہے"۔



متعللقہ خبریں