کینیڈا عام انتخابات میں بھارتی مداخلت کی تحقیق کرے گا

کینیڈا، حالیہ 2 عام انتخابات میں بھارت کی مداخلت کی تحقیقات کر رہا ہے

2093438
کینیڈا عام انتخابات میں بھارتی مداخلت کی تحقیق کرے گا

کینیڈا، حالیہ 2 عام انتخابات میں بھارت کی مداخلت کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سی ٹی وی نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی طرف سے ماہِ ستمبر میں قائم کردہ  وفاقی کمیشن نے موضوع سے متعلق بیان جاری کر دیا ہے۔

کمیشن کا کام  2019 اور 2021 کے عام انتخابات میں مداخلت کے دعووں کی تحقیق کر کے رپورٹ پیش کرنا ہے۔ مذکورہ انتخابات میں چین اور روس کی مداخلت  کے دعووں کی تحقیق کے بعد کمیشن نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  انتخابات میں بھارت کے کردار کی تحقیق کے لئے متعلقہ دستاویزات کی تیار کی جائیں۔

توقع ہے کہ کمیشن ابتدائی   رپورٹ 3 مئی میں اور  حتمی رپورٹ 2024 کے آخر میں جاری کرے گا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تحقیقی رپورٹ میں بھارت کی موجودگی گذشتہ سال کینیڈا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر  کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی کینیڈا۔بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ کر دے گی۔

واضح رہے کہ ہردیپ  سنگھ نجر خالصتان تحریک آزادی کے لیڈر تھے اور انہیں گذشتہ سال 18 جون کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔

ہردیپ سنگھ بھارت کے 40 دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے۔

قتل کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کے اس دعوے نے کہ "ہردیپ کے قتل میں نئی دہلی حکومت کا ہاتھ ہے" دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو کشیدہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں