روس کی یوکرین میں فتح یورپی سلامتی کے خاتمے کا مفہوم پیدا کرے گی، صدرِ فرانس

ہم روس کے خلاف جنگ میں نہیں ہیں لیکن ہمارا فرض ہے کہ  ہم روس کی فتح کو ناممکن بنائیں۔

2091143
روس کی یوکرین میں فتح یورپی سلامتی کے خاتمے کا مفہوم پیدا کرے گی، صدرِ فرانس

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ اگر ماسکو انتظامیہ یوکرین روس جنگ میں جیت جاتی ہے تو اس کا مطلب یورپ کی سلامتی کا خاتمہ ہو گا۔

میکرون نے ملک کے صوبے مانش   کے شہر  چیربرگ این کوتینتن میں نیول بیس پر فوجیوں سے ملاقات کی۔

یہاں بات کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ ہم روس کے خلاف جنگ میں نہیں ہیں لیکن ہمارا فرض ہے کہ  ہم روس کی فتح کو ناممکن بنائیں۔

24 فروری 2022 سے جاری یوکرین روس جنگ کے بارے میں میکرون نے کہا کہ "روس کی فتح کے ساتھ ہی یورپ کی سلامتی   بھی  ختم  ہو جائیگی۔"

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا بھی ذکر چھیڑتے  ہوئے میکرون نے کہا  کہ فرانس بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کا دفاع کرتا ہے اور خطے میں ان کے ملک کی موجودگی "موثر" ہے۔

میکرون نے وضاحت کی کہ فرانس کے ہیلی کاپٹرجسے غزہ میں زخمیوں کے علاج کے لیے ہسپتال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ  ہیلی کاپٹر بردار  بحری جہازڈکسموڈ پر 1000 سے زائد فلسطینیوں کی میزبانی کی گئی ہے اور 120 سے زیادہ شدید زخمیوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ فوج کا بجٹ 2017 سے دگنا ہو گیا ہے۔

میکرون کی تقریر کے دوران ان کے پیچھے کھڑی ایک خاتون کی طبیعت بگڑنے پر   انہوں نے اپنی تقریر کو  مختصر وقفہ دیا۔  



متعللقہ خبریں