نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقیں اگلے ہفتے شروع ہونگی

جنرل کاوولی نے بتایا کہ نیٹو کے 31 رکن ممالک اور امیدوار ملک سویڈن کے 90 ہزار فوجی جلد ہی مشقیں شروع کر رہے ہیں جو کہ مئی تک جاری رہیں گی جن کا مقصد شمالی امریکہ  سے  یورپ ،بحر الکاہل تک  فوجی صلاحیتوں  کو پرکھناہے

2090637
نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقیں اگلے ہفتے شروع ہونگی

سرد جنگ کے خاتمے کے بعد نیٹو اپنی سب سے بڑی فوجی مشقیں اگلے ہفتے سے شروع کر رہا ہے۔

 نیٹو یورپی اتحادی کمان کے جنرل کرسٹوفر کاوولی  نے برسلز میں منعقدہ نیٹو مسلح افواج کے سربراہی اجلاس کے بعد  پریس کو بیان دیا ۔

اس بیان میں جنرل کاوولی نے بتایا کہ نیٹو کے 31 رکن ممالک اور امیدوار ملک سویڈن کے 90 ہزار فوجی جلد ہی مشقیں شروع کر رہے ہیں جو کہ مئی تک جاری رہیں گی جن کا مقصد شمالی امریکہ  سے  یورپ ،بحر الکاہل تک  فوجی صلاحیتوں  کو پرکھناہے۔

 سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشق ہوگی  جن کا اہتمام جرمنی،پولینڈ اور بالٹک ممالک میں کیا جائے گا جس میں روس کے ساتھ کسی ممکنہ جھڑپ کے نتیجے میں حکمت عملی کا تعین کرنے میں مدد ملے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں