جرمن چانسلر کا امریکی صدر سے رابطہ،یوکرین کی مدد پر اتفاق

جرمن چانسلری کے مطابق، شولز نے بائیڈن کے ساتھ ٹیلیفون بات چیت میں یوکرین کےلیے  امداد  کے تسلسل اور مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیا

2089812
جرمن چانسلر کا امریکی صدر سے رابطہ،یوکرین کی مدد پر اتفاق

جرمن  چانسلر اولاف شولز نے امریکی صدر جو بائیڈن سے رابطہ کیا ہے۔

 جرمن چانسلری کے مطابق، شولز نے بائیڈن کے ساتھ ٹیلیفون بات چیت میں یوکرین کےلیے  امداد  کے تسلسل اور مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیا ۔

 دونوں رہنماوں نے  روس کے یوکرین پر متواتر حملوں کی مذمت کرتےہوئے یوکرین کےلیے مالی،عسکری اور انسانی امداد دینے پر اتفاق کیا ۔

بتایا گیا ہے کہ جرمنی نے اس سال یوکرین کےلیے سات ارب  یورو کی  سے زائد کی عسکری امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں