مارچ سے ترک شہری بلا ویزہ ہمارے 10جزائر کی سیر کر سکِں گے:میچوتاکیس

میچوتاکیس نے یقین ظاہر کیا کہ یہ معاہدہ مستقل  بنیادوں پر طے ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں ترک سیاح  موسم گرما اور بہار میں  دس جزائر کی سیر  بلا ویزہ کر سکیں گے

2087209
مارچ سے ترک شہری بلا ویزہ ہمارے 10جزائر کی سیر کر سکِں گے:میچوتاکیس

یونانی وزیراعظم کریا کوس میچوتاکس  نے کہا ہے کہ  ترک شہریوں کےلیے یونانی جزائر کی بلا ویزہ سیاحت کا آغاز مارچ سے ہو جائے گا۔

 یونان کے سرکاری ٹی وی  چینل ERT  سے گفتگو کے دوران یونانی وزیراعظم  نے  اس بات کا اظہار کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکیہ اور یونان کے درمیان  تعلقات معمول کے مطابق ہیں، ترک  شہریوںکے لیے  ہمارے دس جزائر کی  بلا ویزہ سیاحت کا آغاز مارچ سے ہوگا۔

 میچوتاکیس نے یقین ظاہر کیا کہ یہ معاہدہ مستقل  بنیادوں پر طے ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں ترک سیاح   موسم گرما اور بہار میں  دس جزائر کی سیر  بلا ویزہ کر سکیں گے۔

 میچوتاکیس نے مزید کہا کہ  ترکیہ اور یونان کے مابین تجارتی فروغ کےلیے مکالمت کو فروغ دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی ہجرت کو روکنے کےلیے بھی تعاون بڑھایا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں