ہم، یورپ کی بڑی ترین اقتصادیات ہیں: پوتن

شدید دباو کے باوجود ہم یورپ کی سب سے بڑی اقتصادیات بن گئے ہیں۔ ہم، جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں پانچویں  نمبر پر اور یورپ میں پہلے نمبر پرآ گئے ہیں: صدر پوتن

2087351
ہم، یورپ کی بڑی ترین اقتصادیات ہیں: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ "ہم، جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں پانجویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ چین، امریکہ، بھارت، جاپان اور روس دنیا میں ہمارا نمبر پانچواں اور  یورپ میں ہم پہلے نمبر پر ہیں"۔

پوتن نے روس کے شہر ہابراوسک میں ایک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں انہوں نے روس مرکزی بینک  کے شرح سود کو گِرا نے کا یقین ظاہر کیا اور   بیرونی ممالک  کے روس پر دباو کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ہر طرف سے ہمارا دم گھونٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم شدید دباو  میں ہیں لیکن اس کے باوجود ہم یورپ کی سب سے بڑی اقتصادیات ہیں۔ ہم، جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں پانچویں  نمبر پر اور یورپ میں پہلے نمبر پرآ گئے  ہیں"۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ "روس نے قوّت خرید کے اعتبار سے پورے یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے لیکن  فی کس ملّی آمدنی میں اضافے کے حوالے سے ابھی مزید کام کرنا ضروری ہے۔ ابھی ہمارے کرنے کے اور بہت سے کام ہیں"۔



متعللقہ خبریں