یورپی یونین: ہمیں اب غزّہ میں جانی نقصان بند کروا دینا چاہیے

جنگ کے پھیلاو کی نہیں خاتمے کی ضرورت ہے۔ جنگ کے پھیلاو کو روکنے کا واحد طریقہ مسئلے کے سیاسی حل میں مضمر ہے: جوزف بوریل

2086352
یورپی یونین: ہمیں اب غزّہ میں جانی نقصان بند کروا دینا چاہیے

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی 'جوزف بوریل' نے  کہا ہے کہ ہمیں اب غزّہ میں جانی نقصان بند کروا دینا چاہیے۔

بوریل نے لبنان اور سعودی عرب میں ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دورے کے دوران ہم نے غزّہ کی انسانی صورتحال اور جھڑپوں کی علاقائی جنگ  میں تبدیلی  کے سدّباب پر توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ایجنسی   UNRWA کے کمشنر فلپ لازارینی کے ساتھ ملاقات میں ہم نے غزّہ کے حالات سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔ علاقے میں ہزاروں انسان بے گھر ہو گئے ہیں، کھانے پینے کو کچھ نہیں اور حالات نہایت خوفناک ہیں۔

بوریل نے،لبنان۔اسرائیل  سرحد پر تناو اور بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی علاقائی جھڑپوں میں تبدیلی کے سدّباب کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "جنگ کے پھیلاو کی نہیں خاتمے کی ضرورت ہے۔ جنگ کے پھیلاو کو روکنے کا واحد طریقہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جھڑپ کا سیاسی حل تلاش کرنے میں مضمر ہے"۔

 انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششوں کے دوام پر اتفاق کیا ہے۔  اسرائیل۔فلسطین  مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہونا چاہیے۔ اب ہمیں غزّہ میں شہری اموات کو روکوانا  اور اس قدر زیادہ جانی نقصان کے سامنے بند باندھنا چاہیے"۔

واضح رہے کہ بوریل نے کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدوی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں