جرمنی میں امیگریشن کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ

گزشتہ سال تقریباً 329,000 افراد نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں دیں

2086293
جرمنی میں امیگریشن کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ

2023 میں، جرمنی میں گزشتہ 7 سالوں میں سب سے زیادہ پناہ کی درخواستیں  جمع کرائی گئی ہیں۔

اگرچہ جرمن حکومت غیر قانونی ہجرت کو محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن  اپوزیشن اس رجحان پر سوال اٹھا رہی ہے۔

فیڈرل آفس فار مائیگریشن اینڈ ریفیوجیزکے پیر کے نیورمبرگ میں اعلان کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 329,000 افراد نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں دیں ۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے۔

فروری 2022 میں روس کے ساتھ جنگ چھڑنے  کے بعد سے اب تک یوکرین سے جرمنی پہنچنے والے دس لاکھ سے زیادہ مہاجرین کو موجودہ اعدادوشمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ انہیں پناہ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

"اتحادی حکومت مقامی حکومتوں پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنے کے باوجود شہریت دینے  جیسے منصوبوں پر بھر پور طریقے سے کام کر رہی ہے، اس طرح مزید غیر قانونی امیگریشن کے لیے مسلسل نئی ترغیبات پیدا کر رہی ہے۔"

 



متعللقہ خبریں