کریمیا پر یوکرین کے میزائل حملوں کی کوشش ناکام

ہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرین کے 10 میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

2084547
کریمیا پر یوکرین کے میزائل حملوں کی کوشش ناکام

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے  یوکرین نے جزیرہ نما کریمیا پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔"4 جنوری کو، ماسکو کے وقت کے مطابق تقریباً 5 بجکر 20 منٹ پر ، کیف حکومت کی طرف سے روسی سرزمین پر طیارے  پر نصب  میزائلوں کے ذریعے اہداف پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔"

بیان میں کہا گیا کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرین کے 10 میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

فروری 2022 میں یوکرین کے ساتھ جنگ چھیڑنے والے روس نے 2014 میں کریمیا کاغیر قانونی طور پر الحاق کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں