"امارات کی ثالثی رنگ لائی" یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

روسی امور دفاع نے  گزشتہ روز ایک بیان میں 248 روسی فوجیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں کئی مہینوں میں پہلی بار 248 روسی فوجیوں کی بازیابی ہوئی ہے

2084184
"امارات کی ثالثی رنگ لائی" یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا  ہے جس میں 448 فوجیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

روسی امور دفاع نے  گزشتہ  روز ایک بیان میں 248 روسی فوجیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے ، یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں کئی مہینوں میں پہلی بار 248 روسی فوجیوں کی بازیابی ہوئی ہے جبکہ  کیف نے ماسکو پر اس سلسلے میں مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔

روسی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال تین جنوری  کو  ایک مشکل مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 248 روسی فوجیوں کو کیئف حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں کی قید سے واپسی متحدہ عرب امارات کی انسانی ثالثی کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ رہائی پانے والے تمام روسی فوجیوں کو ضروری طبی اور نفسیاتی امداد حاصل ہے اور روسی فضائیہ کے عسکری  طیارے فوجی اہلکاروں کو  امور دفاع سے منسلک طبی اداروں میں علاج اور بحالی کے لیے پہنچائیں گے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے علیحدہ طور پر روس سے 200 سے زائد یوکرینی قیدیوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ 22 ماہ کی جنگ کے دوران دونوں فریقوں نے متعدد قیدیوں کا تبادلہ کیا ہو۔

 



متعللقہ خبریں