روس کے یوکرین پر تازہ حملوں میں 30 افراد ہلاک، 160 زخمی

روسی فوج نے اسپتال، تعلیمی  ادارے، شاپنگ مال، اپارٹمنٹس، مکانات، تجارتی گوداموں اور پارکنگ لاٹوں کو نشانہ بنایا

2082373
روس کے یوکرین پر تازہ حملوں میں 30 افراد ہلاک، 160 زخمی

اطلاع کے مطابق  روسی فوج  کےگزشتہ روز یوکرین کے خلاف کیے گئے میزائل حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہوگئے ۔

یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے تحریری بیان میں میزائل حملوں کے نتیجے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے شہریوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دستیاب معلومات کے مطابق حملوں سے 30 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 160 افراد زخمی ہوئے ہیں،  ملک بھر میں کل 58 شہریوں کو  لیا گیا ہے  جن میں سے 8 ملبے تلے دبے تھے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کل اطلاع دی تھی کہ روس نے تقریباً 110 میزائلوں سے یوکرین کی سرزمین پر حملہ کیا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روسی فوج نے اسپتال، تعلیمی  ادارے، شاپنگ مال، اپارٹمنٹس، مکانات، تجارتی گوداموں اور پارکنگ لاٹوں کو نشانہ بنایا، زیلینسکی نے بتایا کہ یہ حملے کیف، لویف، اودسا، دنیپرو،خرکیف ، زاپوریہ اور دیگر شہروں میں کیے گئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو ٹیرس نے یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر روس کے ڈراون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کی۔

گوٹیرس نے کہا کہ شہریوں اور شہری  بنیادی ڈھانچے  پر حملے بین الاقوامی حقوقِ انسانی کی خلاف ورزی ہیں اور ناقابل قبول ہیں۔

 



متعللقہ خبریں