یوکرین نے روسی بحری بیڑے کا ایک جہاز تباہ کر دیا

یوکرینی فضائیہ  کے مطابق، صبح ڈھائی بجے کے قریب  فیودوسا قصبے کے  ساحلی علاقے پر فضائی حملے میں  روس کے بحیرہ اسود میں موجود بیڑے میں شامل  نوو چیرکاسک نامی بحری جہاز کو  کروز میزائل کے ذریعے تباہ کر دیا گیا

2080979
یوکرین نے  روسی بحری بیڑے کا ایک جہاز تباہ کر دیا

یوکرینی فضائیہ  نے  یک طرفہ طور پرالحاق شدہ کریمیا میں  ایک روسی بحری جہاز کو تباہ کر دیا ہے۔

 روس اور یوکرین کے درمیان کریمیا اور اس کے مضافات میں جھڑپیں جاری ہیں۔

 یوکرینی فضائیہ  کے مطابق، صبح ڈھائی بجے کے قریب  فیودوسا قصبے کے  ساحلی علاقے پر فضائی حملے میں  روس کے بحیرہ اسود میں موجود بیڑے میں شامل  نوو چیرکاسک نامی بحری جہاز کو  کروز میزائل کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ۔

 یوکرینی فضائیہ کے کمانڈر میکولا اولیسچک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  روسی بیڑے کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور وہ چھوٹا ہوتا جا رہا ہے ہماری فضائیہ  کے پائلٹوں اور دیگر فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  کریمیا کے  نام نہاد گورنر سرگی اکسی نوف نے بتایا کہ یوکرین کے فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور  دو زخمی ہو گئے ہیں،حملے کے بعد  علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر جلد ہی قابو پالیا گیا ہے جبکہ  متعدد مکانوں سے  عوام  کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام  ساڑھے چھ بجے   سے  روس نے ایرانی ساختہ ڈرونز کے ذریعے یوکرین پر حملے کیے ہیں ،انیس ڈرونز میں  سےتیرہ کو اوڈیسہ ،خیرسون ،میکولائیف اور  ہمیلنیتسکی کے علاقے میں  تباہ کر دیا گیا ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں