غزہ میں گرجا گھر بھی محفوظ نہیں رہے: فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے غزہ میں قائم چرچ کے بھی اسرائیلی جنگ کی زد میں آجانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

2080350
غزہ میں گرجا گھر بھی محفوظ نہیں رہے: فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے غزہ میں قائم چرچ کے بھی اسرائیلی جنگ کی زد میں آجانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدارتی دفترکے مطابق ،انہوں نے اس سلسلے میں مشرقی القدس میں لاطینی چرچ کے سرپرست کارڈینل پیئرباٹیسٹا پیزابالا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کیا ہے۔

 بیان میں کہا  گیا ہے  کہ جب سے اسرائیل اور حماس کی جنگ   کے دوران بہت افسوسناک صورت حال  موجودہے۔

واضح رہے کہ  فرانس ان ملکوں میں سر فہرست ہے جنہوں نے اب تک اسرائیل کی سب سے زیادہ اور کھلی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے، اس جنگ کے دوران صدر ماکروں اب تک اسرائیل کا دو مرتبہ دورہ بھی کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ دو ماہ سے زیادہ مدت ہو چکی ہے اور سینکڑوں شہری بلا شبہ بمباری اور گولیوں کی زد میں ہیں حتیٰ کہ چرچ میں عبادت کرنے والی ضعیف اور معذوروں کی خدمت پر مامور راہباہیں بھی نشانہ بنی ہیں۔

لاطینی چرچ کے سرپرست نے کہا سولہ دسمبر کو اسرائیلی فوجیوں نے بڑی بے رحمی کے ساتھ ایک مسیحی خاتون اور اس کی بیٹی کوغزہ میں ہلاک کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ غزہ میں 19 لاکھ سے زیادہ بے گھر اور 20 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک کر دیے گئے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں