ہم نے روس کے تین طیاروں کو مار گرایا ہے، صدر زیلنسکی

طیاروں کو مار گرانے کے لیے یوکرینی فضائیہ کا شکریہ ادا کرنے والے زیلنسکی نے کہا  کہ ان کے ملک پر کوئی بھی حملہ "بلا جواب " کے  نہیں رہے گا

2080000
ہم نے روس کے تین طیاروں کو مار گرایا ہے، صدر زیلنسکی

یوکرینی  صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی فضائیہ کے 3 ایس یو 34 جنگی طیاروں کو یوکرین کی فوج نے مار گرایا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ 3 ایس یو 34 روسی جنگی طیاروں کو یوکرین کی دفاعی فورسز نےخیرسون کے علاقے میں مار گرایا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ مذکورہ طیاروں کو مار گرانے کے لیے یوکرینی فضائیہ کے شکر گزار ہیں، زیلنسکی نے کہا  کہ ان کے ملک پر کوئی بھی حملہ "بلا جواب " کے  نہیں رہےگا۔

یوکرینی فضائیہ کی کمان کے ترجمان یوری اگنٹ نے مقامی پریس کو روسی جنگی طیاروں کو مار گرائے جانے کے بارے میں  جائزات پیش  کیے۔

اگنٹ نے بتایا  کہ گائیڈڈ بموں سے لدے روسی جنگی طیارے یوکرینی فوجیوں پر حملہ کرنے کے لیے جنوب کی طرف  نچلی پرواز کر رہے تھے، اور کہا:"ہمیں امید ہے کہ قبضہ کرنے والے اس طرح کے مزید ناکام خطرات مول لیں گے۔"

اگنیٹ نے روسی فوج کے تین جنگی طیاروں کو مار گرائے جانے کو ایک "اہم واقعہ" قرار دیا۔

 



متعللقہ خبریں