یونانی سرحدوں پر غیر قانونی تارکین وطن کے لیے 35 کلو میٹر طویل خاردار تار

عمیر کا کام شروع ہونے والی نئی باڑ میں اینٹی کلائمنگ فیچر ہو گا

2076289
یونانی سرحدوں پر غیر قانونی تارکین وطن کے  لیے 35 کلو میٹر طویل خاردار تار

یونان نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے دریائے ایوروس کے ساتھ اضافی 35 کلومیٹر طویل خار دار  باڑ کی تعمیر شروع کر دی۔

یونانی پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ تعمیر کا کام شروع ہونے والی نئی باڑ میں اینٹی کلائمنگ فیچر ہو گا۔

یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ڈیمیٹوکا میں عاصم بے  گاوّں اور سوفلو میں قارا پینار  گاؤں کے درمیان تعمیر کی جانے والی نئی باڑ  اور اضافی ڈھانچے اور مرمت کے کاموں کی لاگت تقریباً 100 ملین یورو تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے دریا کے یونانی کنارے پر 39 کلومیٹر سٹیل کی باڑ لگی ہوئی ہے، جن میں سے ایک 12.5 کلومیٹر اور دوسری 26.5 کلومیٹر ہے۔

 



متعللقہ خبریں