روس کو یوکرین کے خلاف ڈراونز فراہم کرنے پر ایران پر یورپی یونین کی پابندیاں عائد

یورپی یونین کی پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا، سفر پر پابندی اور مالی وسائل کی منتقلی شامل ہے

2075407
روس کو یوکرین کے خلاف ڈراونز فراہم کرنے پر ایران پر یورپی یونین کی پابندیاں عائد

یورپی یونین نے روس کو یوکرین کی جنگ میں استعمال کرنے کے لیے ڈراوّنز فراہم کرنے کے جواز میں ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے روس کو یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے ڈراونز کے فروغ  اور پیداوار میں ملوث 6 افراد اور 5 تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

یورپی یونین کی پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا، سفر پر پابندی اور مالی وسائل کی منتقلی شامل ہے۔

ان پابندیوں کو عائد کرنے کے لیے، یورپی یونین ایک سال سے زیادہ عرصے سے ایران   کے روس کو  ڈراون فراہم کرنے کے  مطلوبہ حد تک اثبات ثبوت جمع کرنے کی  کوششوں میں تھی ۔



متعللقہ خبریں