ہم نے یوکرین کے 22 ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے: روس

روسی  امور دفاع نے بتایا کہ  روسی فضائی دفاعی نظام نے کریمیا اور بحیرہ ازاک پر یوکرین کے 22 ڈرونز تباہ کر دیئے اور 13 کے حملوں کو ناکام بنا دیا

2072634
ہم نے یوکرین کے 22 ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے: روس

 روس نے کریمیا اور بحیرہ ازاک پر  یوکرین کے چالیس سے زائد ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

روسی امور دفاع کے مطابق، آج شب کیئف انتظامیہ  کی طرف سے روسی سر زمین پر طیارہ قسم کے ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔

 امور دفاع نے بتایا کہ  روسی فضائی دفاعی نظام نے کریمیا اور بحیرہ ازاک پر یوکرین کے 22 ڈرونز تباہ کر دیئے اور 13 کے حملوں کو ناکام بنا دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ  مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب بحیرہ ازاک پر یوکرین کے ایک مزید ڈرون حملے کو ناکام ،چار کو تباہ جبکہ دو کی حملہ  آور کوشش کو ناکام بنا دیا ۔

یاد رہے کہ کریمیا  کا الحاق سال 2014 میں روس نے اپنے ساتھ کر لیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں