داغستان جمہوریہ فلسطینی پناہ گزینوں کوروزگار دے گی

جمہوریہ داغستان کے صدر سرگی ملیکوف نے  کہا ہے ہم ان پناہ گزینوں کو زندگی گزارنے کے مواقع دینا چاہتے ہیں جس کے لیے سرکاری اداروں کی مدد چاہیئے

2072720
داغستان جمہوریہ فلسطینی پناہ گزینوں کوروزگار دے گی

 روس  داغستان میں  فلسطینی مہاجرین کو روزگار دے گا۔

 گزشتہ ہفتے جمہوریہ  داغستان نے غزہ سے 150 پناہ گزینوں کا انخلا ممکن بنایا تھا جنہیں عارضی طور پر بعض مسافر خانوں میں مقیم کروایا گیا ہے جن میں سے70 بچے  اور باقی  ڈاکٹرز ،ٹیچرز،مترجم اور ماہرین لسانیات شامل ہیں۔

 جمہوریہ داغستان کے صدر سرگی ملیکوف نے  کہا ہے ہم ان پناہ گزینوں کو زندگی گزارنے کے مواقع دینا چاہتے ہیں جس کے لیے سرکاری اداروں کی مدد چاہیئے۔

 اس سے پیشتر بھی داغستان کے وزیر برائے تعلیم و سائنس یحیی بوچا ایف  نے کہا تھا کہ   فلسطینی بچوں کو گامیاہ نامی دیہات کے اسکول اور کنڈر گارٹن تربیت گاہوں میں  داخل کیا جائے گا۔

 اس سے قبل داغستان نے  گزشتہ ماہ کے وسط میں 30 ٹںنسے زائد انسانی امداد بھی غزہ روانہ کی تھِی ۔

 

 



متعللقہ خبریں