اسرائیل کو F-35 کے پرزوں کی فراہمی،ڈچ وزیراعظم کے خلاف فرد جرم عائد

ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کے خلاف اسرائیل کو ایف 35 طیاروں کے پرزہ جات فروخت کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے

2071079
اسرائیل کو F-35 کے پرزوں کی فراہمی،ڈچ وزیراعظم کے خلاف فرد جرم عائد

ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کے خلاف اسرائیل کو ایف 35 طیاروں کے پرزہ جات فروخت کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔

ہالینڈ کی مسلم حقوق کے جائزاتی گروپ نامی ایک کمپنی کی اس سلسلے میں  درخواست ولندیزی اٹارنی کو  وکیل رینوٹ اسٹرک کی طرف سے بھیجی گئی جس میں وزیراعظم روٹ ،وزیر خارجہ ہانک بروین سلٹ اور خارجہ  تجارت و ترقیاتی تعاون  کی  وزیر لیزاشرائن ماخر کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔

 وکیل نے بتایا کہ  اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں مدد دینے سے متعلق انتباہ کے باوجود حکومت نے ایف 35 طیاروں کے پرزے فروخت کرتے ہوئے اس جرم میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  ولندیزی عدالت کے قانون 48 کے مطابق،اس جرم میں بالواسطہ مدد کرنے والے یا معلومات فراہم کرنے والوں   یا ان  کی  مدد کرنے کا موجب قرار دیتے ہوئے  مجرم ثابت کیا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں