پولینڈ کے شہر جاوزونو میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 4 کان کن لقمہ اجل

6 افراد کی ٹیم کان میں فلنگ پائپ لائن کو صاف کرنے کے لیے پائپ لائن میں پانی بھر رہی تھی کہ ایک دم دھماکہ ہوا

2070259
پولینڈ کے شہر جاوزونو میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 4 کان کن لقمہ اجل

پولینڈ کے شہر جاورزنو میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 4 کان کن  ہلاک اور 2  زخمی ہو گئے، 1 جن میں سے ایک  کی حالت تشویشناک ہے۔

کاتووچےمیں کان کنی کے اعلیٰ محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب محکمہ وینٹی لیشن کی جانب سے تفویض کردہ 6 افراد کی ٹیم کان میں فلنگ پائپ لائن کو صاف کرنے کے لیے پائپ لائن میں پانی بھر رہی تھی۔

تقریباً 600 میٹر زیر زمین ہونے والے اس دھماکے میں 4 کان کن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں