یوکرین: یخ بستہ سردی، 10 افراد ہلاک

ملک کے متعدد علاقوں میں یخ بستہ سردی کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے اور 23 کو ہسپتال میں داخل  کر لیا گیا ہے: یوکرین وزارت داخلہ

2069929
یوکرین: یخ بستہ سردی، 10 افراد ہلاک

یوکرین میں یخ بستہ سردی کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے اور 23 کو ہسپتال میں داخل  کر لیا گیا ہے۔

یوکرین وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سخت سرد موسمی حالات یوکرین کے اوڈیسا، کیف، میکولایف، چرکاسی، کیریووگارڈ اور خارکیف کے علاقوں میں معمولاتِ زندگی پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید برفانی طوفان کی وجہ سے 14 شاہراہیں رسل و رسائل کے لئے بند ہو گئی اور 16 علاقوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

برفباری کی وجہ سے راستوں میں محصور افراد اور گاڑیوں کو بچا لیا گیا ہے۔

خراب موسمی حالات کی وجہ سے اوڈیسا، خارکیف، میکولایف اور کیف میں کُل 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 2 بچوں سمیت 23 افراد کو ہائپوتھرمی علامات کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں خراب موسمی حالات کے پیدا کردہ منفی اثرات پر قابو پانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ میکولایف اور کیرووگارڈ میں 8 سڑکیں رسل و رسائل کے لئے بند ہیں اور 11 علاقوں کی 411 آبادیوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

 



متعللقہ خبریں