مزید رہائشی بستیوں کے لئے بجٹ کی تخصیص اسرائیل کا جائز حقِ خود حفاظتی نہیں ہے: بوریل

نئی رہائشی بستیوں کا نہ تو اسرائیل کے جائز حقِ خود حفاظتی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ اقدام اسرائیل کو زیادہ محفوظ بنا سکے گا: جوزف بوریل

2069382
مزید رہائشی بستیوں کے لئے بجٹ کی تخصیص اسرائیل کا جائز حقِ خود حفاظتی نہیں ہے: بوریل

یورپی یونین کے ہائی کمشنر جوزف بوریل نے کہا ہے کہ فلسطینی زمین پر مزید رہائشی بستیوں کی تعمیر کے لئے بجٹ کی تخصیص اسرائیل کا جائز حقِ خود حفاظتی نہیں ہے۔

بوریل نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جنگ کے دوران اسرائیلی حکومت مزید رہائشی بستیوں کی تعمیر کے لئے فنڈ مختص کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے اور اس چیز نے مجھے دہشت زدہ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا نہ تو اسرائیل کے جائز حقِ خود حفاظتی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ اقدام اسرائیل کو زیادہ محفوظ بنا سکے گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "غیر قانونی رہائشی بستیاں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سخت خلاف ورزی اور اسرائیل کا سب سے بڑا سکیورٹی مسئلہ ہیں"۔



متعللقہ خبریں