بیلجیئم: بم کی اطلاع کے بعد 30 اسکول بند کر دیئے گئے

برسلز اور والونیا میں بم کی مخبری کے بعد، 30 کے قریب اسکول بند کر دیئے گئے

2069367
بیلجیئم: بم کی اطلاع کے بعد 30 اسکول بند کر دیئے گئے

بیلجیئم میں، بم کی اطلاع ملنے کے بعد، 30 کے قریب اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

بیلجیئم ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت برسلز اور والونیا کے علاقوں میں کل شام کے وقت پولیس کو بم کی مخبری کی گئی ہے۔

مخبری کے بعد مختلف درجوں کے 30 اسکولوں کو ایک دن کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

والونیا۔ برسلز فیڈریشن  کے ڈائریکٹر اطلاعات سیسائل مارکوئٹے نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ہمیں اسکولوں کے بارے میں مخبریاں موصول ہو رہی ہیں۔ اسکولوں کو ایک دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ بطور احتیاط کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں