ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ہالینڈ کے انتخابات پر تنقید
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، 22 نومبر کو ہونے والے ابتدائی عام انتخابات میں گیرٹ وائلڈرز کی قیادت میں اسلام مخالف اور انتہائی دائیں بازو کی فریڈم پارٹی (PVV) کے انتخابات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر "انسانی حقوق پامال ہوگئے ہیں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، 22 نومبر کو ہونے والے ابتدائی عام انتخابات میں گیرٹ وائلڈرز کی قیادت میں اسلام مخالف اور انتہائی دائیں بازو کی فریڈم پارٹی (PVV) کے انتخابات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر "انسانی حقوق پامال ہوگئے ہیں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے ایکس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 نومبر کو انسانی حقوق کو شکاست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک نسل پرست جماعت نے ڈچ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک ایسی جماعت ہے جو آبادی کے ایک مخصوص حصے کو کمتر سمجھتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ولڈرز کی پارٹی کے انتخابی منشور نے قانون کی حکمرانی اور آئین کو پامال کیاہے اور PVV کے تارکین وطن مخالف موقف کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انسانی حقوق کے لیے جدوجہد ہر ایک کے لیے اور ہمیشہ جاری رہے گی۔
پارلیمنٹ میں انتہائی دائیں بازو کی کل نشستوں کی تعداد 28 سے بڑھ کر 41 ہو گئی۔
PVV، جس نے 2021 کے انتخابات کے نتیجے میں پارلیمنٹ میں 17 نشستیں حاصل کی تھیں اس تعداد کو بڑھا کر 37 کر لیا ہے۔ پی وی وی کا ووٹ شیئر 10.8 پوائنٹس بڑھ کر 23.5 ہو گیا ہے ۔
فورم پارٹی فار ڈیموکریسی، جس کی قیادت ایک اور انتہائی دائیں بازو کے ونگر تھیری باؤڈیٹ نے کی، 2021 کے انتخابات کے مقابلے میں 5 سیٹیں گنوا کر صرف تین نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ JA21 پارٹی کی تین نشستوں میں سے صرف ایک سیٹ رہ گئی ہے ۔
اس طرح پارلیمنٹ میں انتہائی دائیں بازو کی نشستوں کی تعداد 28 سے بڑھ کر 41 ہو گئی ہے ۔
متعللقہ خبریں
کریمیائی تاتار ترکوں کی جلا وطنی کو 80 سال گزر گئے
سٹالن کے خفیہ حکم نامے کے ذریعے 250 اڑھائی لاکھ کریمیائی تاتار ترکوں کو ملک بدر کیا گیا
خارکیف پر روسی افواج کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 28 زخمی
روسی افواج نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا