آئرلینڈ میں چاقو زنی کا واقعہ ،3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ایک اسکول کےسامنے  چاقو زنی  کے واقعے چاقو زنی  کے واقعے میں تین بچوں سمیت 5 افراد  زخمی ہو گئے تھے

2068268
آئرلینڈ میں  چاقو زنی کا واقعہ ،3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

 آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ایک اسکول کے سامنے  چاقو زنی  کے واقعے کے بعد عوام سڑکوں پر آگئی ۔

 مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپ  کی اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ۔

ڈبلن شہر کے عین وسط میں  اسکول  کے سامنے  چاقو زنی  کے واقعے میں تین بچوں سمیت 5 افراد  زخمی ہو گئے تھے۔

  واقعے کے بعد  اسی علاقے میں  جمع ہونے والے مظاہرین  اور پولیس کے درمیان مد بھیڑ ہوئی۔

مظاہرین  نے ایک پناہ گزین کو اس واقعے کا مجرم قرار دیتے ہوئے   ایک پولیس گاڑی اور ٹراموے کو نذر آتش کیا اور بعض پولیس اہلکاروں  پر حملہ بھی کیا ۔

آئرش پولیس نے چاقو زنی کے اس واقعے میں مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جسے شدید زخمی ہونے کی بنا پر  اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 وزیر قانون ہیلن میک اینٹی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ایک وحشت ناک واقعہ تھا لیکن  عوام کو اپنے جذبات قابو میں رکھنا ہونگے ۔

 

 



متعللقہ خبریں