کروشیئن سفارت کارکی ملک بدری،کرویشیا نے بھی جواب میں سرب سفارت کار کو ملک بدر کر دیا

روئیشئن وزیر خارجہ  گورڈن گرلچ نے  گزشتہ روز اپنے بیان میں  اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کا اعلان کیا اور ویانا  کنونشن کی قرارداد نمبر نو کے تحت  سرب  سفارت خانے کے مشیر پیٹر نوووا کوویچ  کو بھی نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے

2067364
کروشیئن سفارت کارکی ملک بدری،کرویشیا نے بھی جواب میں سرب سفارت کار کو ملک بدر کر دیا

سرب امور خارجہ نے  پیر کے روز  کرویشئن سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری ہرووج  اشنادر  کو سفارتی آداب کی سخت خلاف ورزی کرنے پر ناپسدیدہ شخصیت قرار دیا تھا ۔

 بلغراد کے حکومت نواز میڈیا  نے سفارت کار کو جاسوس قرار  دیتے ہوئے کہا کہ  کروئیشئین سفارت کار نے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے جس کی  بنا پر ہماری حکومت نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے جس کے دلائیل بھی موجود ہیں۔

 اس کے جواب میں  کروئیشئن وزیر خارجہ  گورڈن گرلچ نے  گزشتہ روز اپنے بیان میں  اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کا اعلان کیا اور ویانا  کنونشن کی قرارداد نمبر نو کے تحت  سرب  سفارت خانے کے مشیر پیٹر نوووا کوویچ  کو بھی نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔

اس سلسلے میں  سرب سفیر جیلینا میلیچ کو  بھی اطلاع دے دی گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں