اٹلی کے کھلے سمندر مین کشتی ڈوب گئی

طالوی ANSA ایجنسی کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ تیونس کے شہر Sfakes سے روانہ ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 14:00 بجے Lampedusa کے ساحل پر ڈوب گئی

2067078
اٹلی کے کھلے سمندر مین کشتی ڈوب گئی

بحیرہ روم میں اٹلی کے لامپیڈوسا جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ایک 2 سالہ بچہ ہلاک جبکہ  کم از کم 8 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

اطالوی ANSA ایجنسی کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ تیونس کے شہر Sfakes سے روانہ ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 14:00 بجے Lampedusa کے ساحل پر ڈوب گئی اور اس میں سوار کچھ تارکین وطن تیر کر چٹانوں  تک  پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق  اطالوی سیکیورٹی فورسز نے واقعے میں مداخلت کرتے ہوئے 43 افراد کو بچایا اور علاقے میں ماہی گیری کی کشتیوں نے 2 تارکین وطن کو بچایا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک 2 سالہ بچہ، جو 43 افراد میں شامل تھا، بچائے جانے کے فوراً بعد ہی دم توڑ گیا۔

خبر میں بتایا گیا کہ کشتی 53 افراد کو لے کر روانہ ہوئی  تھی جبکہ   8 افراد لاپتہ ہیں۔

یورپ کی طرف نقل مکانی کے بے قاعدہ بہاؤ میں، وسطی بحیرہ روم کا راستہ ان راستوں میں سے ایک ہے جس نے حالیہ برسوں میں شدید نقل و حرکت دیکھی ہے۔

یورپ میں ان تارکین وطن کے لیے  جو رواستہ اختیار کیا جاتا ہے  وہ عام طور پر شمالی افریقہ سے اٹلی کا قریب ترین لینڈ ماس Lampedusa جزیرہ ہے۔

ہر سال، بہت سے تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کیونکہ ان کی کشتیاں الٹ جاتی ہیں یا زیادہ ہجوم کی وجہ سے وہ پانی اور ہوا سے محروم ہو جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں