یوکرینی فوج نے دریائے دنپیرو کے بائیں کنارے کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا

روسی وزارت دفاع نے 9 نومبر 2022 کو  اعلان کیا تھا کہ یہ خرسون شہر میں دفاعی لائن کو دریائے دنیپرو کے بائیں کنارے پر واپس لے جائے گا

2065701
یوکرینی فوج نے دریائے دنپیرو کے بائیں کنارے کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا

یوکرین کی فوج نے دریائے دنیپرو کے بائیں کنارے پر کچھ علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یوکرینی نیول فورسز کمانڈ کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خرسون کے علاقے میں روسی فوج کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے فوجیوں نے دریائے دنیپرو کے بائیں کنارے کے کچھ علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  خطے میں تنازعات میں 1200 سے زائد روسی فوجی ہلاک اور 2200 سے زائد  زخمی ہوئے اور دعویٰ کیا گیا کہ روسی فوج کے 24 ٹینک، 48 بکتر بند گاڑیاں اور 89 توپیں تباہ ہو گئی ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے 9 نومبر 2022 کو  اعلان کیا تھا کہ یہ خرسون شہر میں دفاعی لائن کو دریائے دنیپرو کے بائیں کنارے پر واپس لے جائے گا۔

یوکرین کے چیف آف جنرل سٹاف والیری زلوجنی نے کہا کہ "روس کے پاس خیرسون سے انخلا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔"

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 30 ستمبر 2022 کو یوکرین کے ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزیہ کے علاقوں کو روس کے ساتھ الحاق کرنے کی دستاویزات اور 5 اکتوبر کو قوانین پر دستخط کیے تھے۔



متعللقہ خبریں