یونان: اسرائیل، غزّہ میں، خود حفاظتی کی حدود کو پار کر چُکا ہے

اسرائیل، غزّہ میں، خود حفاظتی کی حدود کو پار کر چُکا ہے، مشرق وسطیٰ کا بحران بے قابو ہو کر اپنے قد و کاٹھ میں اضافہ کر سکتا ہے: وزیر خارجہ یورگو ییراپی ٹریٹس

2062022
یونان: اسرائیل، غزّہ میں، خود حفاظتی کی حدود کو پار کر چُکا ہے

یونان کے وزیر خارجہ 'یورگو ییراپی ٹریٹس' نے کہا ہے کہ اسرائیل، غزّہ میں، خود حفاظتی کی حدود کو پار کر چُکا ہے۔

دارالحکومت ایتھنز میں منعقدہ  پینل سے خطاب میں ییراپی ٹریٹس نے کہا ہے کہ "مشرق وسطیٰ کا بحران بے قابو ہو کر اپنے قد و کاٹھ میں اضافہ کر سکتا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس موضوع پر یونان کا نقطہ نظر یہ ہے کہ "فلسطینی عوام کو حماس سے الگ رکھا جائے، اسرائیل اپنی حفاظت کے حق کو بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں استعمال کرے، 1967 کی سرحدوں کے پابند دو حکومتی حل پر عمل کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ دیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونان، غزّہ کے لئے "انسانی بحری راہداری کھولنے" کے لئے جاری تمام مذاکرات میں  فعال شمولیت کر رہا ہے۔ ہم نے اپنے تعاون کے اظہار کے لئے بھی اور  حدود  کی پابندی  پر زور دینے کے لئےبھی اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

ییراپی ٹریٹس نے حالیہ ایک مہینے سے غزّہ سے آنے والے  مناظر کو افسوسناک قرار دیا لیکن فلسطینی فریق کو جھڑپوں کے آغاز  قصوروار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت غزہ میں حالات ضروری  تدابیر سے بہت ہٹ گئے ہیں۔ یقیناً اسرائیل کو اپنی حفاظت کا حق حاصل ہے لیکن یہ بات بھی اہمیت رکھتی ہے کہ اس حق کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں