یورپ کے متعدد ممالک میں سیاران طوفان سے روزہ مرہ کی زندگی مفلوج

200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک  کی رفتار پکڑنے والے طوفان  نے یورپ کے کئی شہروں میں زندگی کو بری طرح متاثر کیا

2059852
یورپ کے متعدد ممالک میں سیاران طوفان سے روزہ مرہ کی زندگی مفلوج

یورپ کے مغربی علاقوں میں موثر ہونے والے طوفان سیاران کے باعث بیلجیم میں 3، فرانس میں 2، ہالینڈ میں 2، جرمنی میں 1، اٹلی میں 1 اور اسپین میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

مرنے والوں میں سب سے چھوٹا 5 سالہ ایک  یوکرینی بچہ تھا۔

200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک  کی رفتار پکڑنے والے طوفان  نے یورپ کے کئی شہروں میں زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

طوفان کے باعث بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچنے سے  فرانس میں 12 لاکھ گھرانوں کو بجلی سے محروم کردیا گیا اور بعض علاقوں میں ٹیلی فون کی رسائی بھی منقطع ہوگئی۔

برطانیہ کے جنوبی علاقوں  میں سینکڑوں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

ہالینڈ، سپین اور برطانیہ کے کئی شہروں میں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔۔ ٹرین سروس میں بھی خلل پڑا۔

اٹلی میں بھی  طوفانی موسم نے خاص طور پر شمالی وینیٹو اور ٹسکنی کے علاقوں میں  زندگی کو منفی طور پر متاثر کیا ۔

اطالوی پریس کی خبروں میں بتایا گیا کہ 7 افراد لاپتہ ہیں، 1 وینیٹو اور 6 ٹسکنی کے علاقے میں، موسم کی خرابی کے باعث۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ٹسکنی میں 40 ہزار افراد کو بجلی فراہم نہیں کی گئی۔

اطالوی اے این ایس اے ایجنسی کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ وینیٹو ریجن میں 1 شخص لاپتہ ہے جب کہ ٹسکنی کے علاقے میں گزشتہ روز 3 گھنٹے میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ماہرین موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ طوفان بر اعظم  یورپ میں پورے ہفتے موثر رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں