یورپی یونین میں روسی قائم مقام مندوب پر جاسوسی کا الزام

بیلجیئم کی سلامتی ایجنسی نے یورپی یونین میں روس کے قائم مقام مستقل نمائندے کرِل لاگوینوف پر روسی خارجہ انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے

2056581
یورپی یونین میں روسی قائم مقام  مندوب پر جاسوسی کا الزام

جرمن اخبار ڈیر اشپیگل نے لکھا ہے  کہ بیلجیئم کی سلامتی ایجنسی نے یورپی یونین میں روس کے قائم مقام مستقل نمائندے کرِل لاگوینوف پر روسی خارجہ انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے۔

  واضح رہے کہ کریل لوگوینوف اس وقت یورپی یونین میں خدمات انجام دینے والے اعلیٰ ترین روسی سفارت کار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، لوگینوف پر یورپ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں کرنے کا شبہ ہے۔

سفارتی ذرائع پر مبنی اخبار کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ  روسی سفارت کار کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار گزشتہ سال سے کیا جا رہا تھا،اس وقت بیلجیئم کی انٹیلی جنس نے لوگوینوف کو ایجنٹ کی فہرست میں شامل کرنے پر اصرار کیا تھا لیکن یورپی یونین کی خارجہ امور  نے اس بات پر اعتراض کیا تھا کہ اس  اقدام سے روس میں اس کے نمائندوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

لاگوینوف کے خلاف الزام پر روسی  امور خارجہ  نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 ترجمان ماریہ زاخارووا نے ڈیر اسپیگل کے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ تحقیقات شروع کریں اور دنیا بھر کے جرمن  خفیہ ایجنٹوں کی فہرست بنائیں۔

 

 



متعللقہ خبریں