جرمنی میں مسجد کی بے حرمتی،دروازے پر نشان داود کی علامات بنادی گئیں

جرمنی کے شہر بوخم کے قریب دہلہاؤسن قصبے میں مذہبی امور ترک اسلامک یونین سے وابستہ سلطان احمد مسجد کے دروازے پر سواستیکا اورنشان داودکی علامتیں کھینچی گئی تھیں اور اس کے شٹر جلانے کی کوشش کی گئی تھی

2053021
جرمنی میں مسجد کی بے حرمتی،دروازے پر نشان داود کی علامات بنادی گئیں

جرمنی کے شہر بوخم کے قریب دہلہاؤسن قصبے میں مذہبی امور ترک اسلامک یونین سے وابستہ سلطان احمد مسجد کے دروازے پر سواستیکا اورنشان داودکی علامتیں کھینچی گئی تھیں اور اس کے شٹر جلانے کی کوشش کی گئی تھی۔

دہلہاوسن  سلطان احمد مسجد کی اموری کمیٹی کے صدر گنگور قادر گووین  نے کہا کہ  فجر کی نماز کے لیے جانے والی  جماعت نے کل رات مسجد پر ہونے والے اس حملے کو دیکھا۔

گووین نے بتایا کہ  نامعلوم افراد نے پہلے مسجد کو جلانے کی کوشش کی بعد ازاں، داخلی دروازے پر سواستیکا اور نشان داود کی علامت کھینچی گئی، کئی کوششوں کے باوجود خوش قسمتی سے شٹر میں آگ نہیں لگی، اگر آگ لگ جاتی تو بڑی تباہی ہوتی، ہم مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں مجرم یا مجرموں کو جلد از جلد پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں