جنگ کے بھی کچھ اُصول ہوتے ہیں، غزّہ کے لئے انسانی امداد کی راہداری کھولی جائے: ٹروڈو

جنگ کے بھی کچھ اُصول ہوتے ہیں اور غزّہ میں بھی بین الاقوامی قانون پر عمل کیا جانا چاہیے، غزّہ میں بحران بتدریج خوفناک اور گہرا ہو رہا ہے: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

2051905
جنگ کے بھی کچھ اُصول ہوتے ہیں، غزّہ کے لئے انسانی امداد کی راہداری کھولی جائے: ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزّہ تک امداد کی رسائی کے لئے انسانی کوریڈور کھولنے کی اپیل کی ہے۔

سی بی سی نیوز کے مطابق ٹروڈو نے اسمبلی  سے خطاب میں اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ میں "خوفناک اور بتدریج گہرے ہوتے انسانی بحران پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ غزّہ کے شہریوں تک انسانی امداد کی رسائی ایک مجبوری ہے"۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزّہ تک امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کے لئے انسانی راہداری  کھولنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ"جنگ کے بھی کچھ اُصول ہوتے ہیں اور غزّہ میں بھی بین الاقوامی قانون پر عمل کیا جانا چاہیے"۔

واضح رہے کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھی غزّہ ، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور اسرائیل میں بحران اور علاقے میں سلامتی کی صورتحال کے نہایت غیر یقینی ہونے کا ذکر کیا اور لبنان میں مقیم کینیڈین شہریوں کو ملک سے نکلنے کا مشورہ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں