یوکیرینی صدر کا دورہ نیٹو ہیڈ کوارٹر

"ہمیں توانائی کے نیٹ ورک اور اناج کی ترسیل کے راستوں کی حفاظت کے لیے اپنے علاقے کے ٹھوس جغرافیائی مقامات پر فضائی دفاعی نظام کو تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔"

2049400
یوکیرینی صدر کا دورہ نیٹو ہیڈ کوارٹر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیلجین  دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس منعقد ہوا۔

زیلنسکی، جو فروری 2022 میں اپنے ملک اور روس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار نیٹو کے ہیڈ کوارٹر کو گئے جہاں  پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے ان کا استقبال کیا۔

نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے پہلے صحافیوں کے سامنے بیان دیتے ہوئے زیلنسکی نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والا موسم سرما ان کے ملک کے لیے سب سے بڑے امتحانات میں سے ایک ہو گا۔

زیلنسکی نے کہا کہ وہ نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ یوکرین کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ان کی ترجیح فضائی دفاعی نظام ہے، زیلنسکی نے کہا، "ہمیں توانائی کے نیٹ ورک اور اناج کی ترسیل کے راستوں کی حفاظت کے لیے اپنے علاقے کے ٹھوس جغرافیائی مقامات پر فضائی دفاعی نظام کو تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔"

دوسری جانب اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اسٹولٹن برگ نے یوکرین کو فضائی دفاع، توپخانے کے نظام اور گولہ بارود کی امدادکی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ آج اتحادیوں سے نئے حمایتی بیانات کی توقع رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں