جرمنی میں مسجد شہریوں کی پناہ گاہ بن گئی

کولن سے دوسری جنگ عظیم سے پڑا بم ملنے کے بعد علاقے کی مسجد شہریوں کی پناہ گاہ بن گئی

2047133
جرمنی میں مسجد شہریوں کی پناہ گاہ بن گئی

جرمنی کے شہر کولن کی مسجد شہریوں کی پناہ گاہ بن گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق کوئٹس گاسے شاہراہ سے بم مِلا  ہے جو دوسری جنگ عظیم سےیہاں پڑا ہوا تھا۔

 بم کو ناکارہ بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر انخلاء کاروائیاں شروع کروا دی گئیں اور علاقے سے شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔

علاقے سے نکالے گئے 5 ہزار 400 افراد کو 'اہرنفیلڈ میں واقع 'امورِ دیانت ترک اسلام یونین' سے منسلک مرکزی جامع مسجد میں ٹھہرایا گیا ہے۔

'امورِ دیانت ترک اسلام یونین' کے سربراہ محّرم قزے نے کہا ہے کہ "ہمارے دروازے اپنے ہمسائیوں کے لئے ہمیشہ کھُلے ہیں۔ ہم ان کی بہترین میزبانی کرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کریں گے"۔

صورتحال کو قابو میں رکھنے  کے لئے علاقے کی بعض شاہراہیں بند کر دی گئیں اور  بم ڈسپوزل ٹیموں نے بم کو ناکارہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں