اٹلی، بس اور ؛پاس سے نیچے جا گرنے سے 21 افراد لقمہ اجل

بس تقریباً 15 میٹر بلند  اوور پاس کے نیچے سے گزرنے والے ریلوے ٹریک  پر جا گری ، اس ٹکر کے اثر سے اس میں آگ  بھڑک اٹھی

2045985
اٹلی، بس اور ؛پاس سے نیچے جا گرنے سے 21 افراد لقمہ اجل

اطالوی شہر میسترے کے قریب مسافر بس اوور پاس سے گرنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطالوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میسترے شہر سے مارگھیرا جانے والی ایک مسافر بس نامعلوم وجہ سے اوور پاس سے گزرتے  وقت سڑک سے  نکلتے ہوئے  نیچے  جا گری۔

بتایا گیا کہ بس تقریباً 15 میٹر بلند  اوور پاس کے نیچے سے گزرنے والے ریلوے ٹریک  پر جا گری ، اس ٹکر کے اثر سے اس میں آگ  بھڑک اٹھی۔

وینس دفتر ِ گورنر کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔ بتایا گیا کہ 4-5 افراد لاپتہ ہیں۔

وینس کے میئر Luigi Brugnaro نے رے نیوز 24 چینل کو اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور مرنے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی شہری ہیں اور انہیں جائے وقوعہ سے یوکرین کے پاسپورٹ ملے ہیں۔

واقعے کے بعد اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے وینس کے میئر بروگنارو کو فون کیا اور حادثے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی تعزیت کا پیغام شیئر کیا اور کہا، "ہمارے خیالات اپنی جانیں گنوانے والے اور ان کے  لواحقین کے  ساتھ ہیں۔



متعللقہ خبریں