پولینڈ: سرحد پر کنٹرول سخت کر دیا جائے گا

غیر ملکی نقل مکان براستہ پولینڈ جرمنی اور دیگر یورپی یونین ممالک کی طرف جا رہے ہیں، سلوواکیہ سرحد پر عبوری کنٹرول کاروائی شروع کی جائے گی: وزیر داخلہ ماریوسز کامنسکی

2045640
پولینڈ: سرحد پر کنٹرول سخت کر دیا جائے گا

پولینڈ کے وزیر داخلہ ماریوسز کامنسکی نے کہا ہے کہ ہم نے، ملک کی سلوواکیہ سرحد پر عبوری کنٹرول کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ عبوری کنٹرول کاروائی آج نصف شب سے شروع ہو جائے گی۔ 

کامنسکی نے کہا ہے کہ بعض غیر ملکی نقل مکان براستہ پولینڈ جرمنی اور دیگر یورپی یونین ممالک کی طرف گئے ہیں۔ حالیہ دو ہفتوں کے دوران 551 نقل مکانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولینڈ خبر ایجنسی پی اے پی  کے مطابق کنٹرول کاروائی 10 روزہ ہو گی لیکن اس کی مدّت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ نے ہزاروں  کی تعداد میں نقل مکانوں کی ملک میں داخلے کی کوشش کے بعد اکتوبر 2022 میں بیلاروس سرحد پر خاردار تاروں سے لپٹی پانچ میٹر اونچی اور 186 کلو میٹر لمبی  دھاتی باڑ  لگائی تھی۔

علاوہ ازیں جون کے مہینے میں پولینڈ۔بیلاروس  سرحدی دیوار پر کیمروں، تھرمل  کنٹرول والے آلات اور سینسروں پر مشتمل برقی رکاوٹ   کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں